علیم خان کو ججز کمپاؤنڈ سے لانے پر نیب افسران کی معافی

اسلام آباد(صباح نیوز) سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی عدالت میں پیشی پر مناسب حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر قومی احتساب بیورو (نیب) افسران ڈی ایس پی سیکیورٹی، ونگ ڈائریکٹر، کیس افسر اور تفتیشی مقدمہ نے احتساب عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ احتساب عدالت نے آئندہ اس حوالے سےنیب افسران کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹس واپس لے لئے۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیشی نیب حکام کے لیے شوکاز نوٹس کا سبب بن گئی تھی۔علیم خان کو ججز کمپاؤنڈ سے لانے پر نیب کے چار افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرکے ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment