اسرائیلی فوج نے 2 کمسن فلسطینی شہید کردیئے

غزہ (امت نیوز)غزہ میں اسرائیلی حدود کے قریب اسنائپرز کی فائرنگ سے 14 اور 18 سال کے دو نوعمر فلسطینی شہید ،جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ میں جمعے کو ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے 14 سالہ حسن شیلابی اور 18 سالہ حمزہ اشتیوی شہید اور 17 زخمی ہوگئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق حسن شیلابی حماس کے مرکزی رہنما اسماعیل ہانیہ کا قریبی رشتے دار بتایا جارہا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے کہ جب غزہ میں عوامی احتجاج مسلسل 46 ویں روز میں داخل ہوچکا ہے۔اطلاعات کے مطابق مظاہرین پر امن احتجاج کر رہے تھے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ان پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جب کہ اس دوران بیشتر مظاہرین نے اسرائیلی فورسز پر پتھراؤ بھی کیا۔

Comments (0)
Add Comment