کابل(امت نیوز) افغانستان کرکٹ بورڈ نے آئرلینڈ کے خلاف شیڈول سیریز کی تیاریوں کے پیش نظر آل رائونڈر محمد نبی کو بگ بیش لیگ سے واپس بلا لیا جس کے باعث وہ سیمی فائنل میچ میں میلبورن رینی گیڈز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ افغانی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی، پانچ ون ڈے اور واحد ٹیسٹ کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ محمد نبی نے رواں بی بی ایل میں رینی گیڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے 228 رنز بنائے اور 8 وکٹیں لیں۔