محمد عامر کو انگلش کائونٹی کھیلنے کی اجازت مل گئی

لندن(اسپورٹس ڈیسک) انگلش کلب ایسکس نے رواں برس شیڈول ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے دوبارہ پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عامر کی خدمات حاصل کر لیں، معاہدے کے تحت لیفٹ آرم فاسٹ بائولر ٹورنامنٹ کے آٹھ میچز کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے، عامر نے 2017ء میں کلب کو چیمپئن شپ ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ایسکس کی ٹیم 18 جولائی کو مڈل سیکس کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ پاکستانی فاسٹ بائولر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسکس کے ساتھ دوبارہ معاہدہ میرے لئے باعث اعزاز ہے، 2017ء میں چیمپئن شپ میں بہت لطف اندوز ہوا اور اب میں انگلش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے بہت پر جوش ہوں، کوشش ہو گی کہ اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔

Comments (0)
Add Comment