معین خان نے کوچ مکی آرتھر کے بیان کو احمقانہ قرار دیدیا

اسلام آباد (امت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان معین خان نے کوچ مکی آرتھر کے بیان کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوچ کو میڈیا کے سامنے کھلاڑیوں کی برائیاں نہیں کرنی چاہئیں۔میڈیا سے گفتگو میں معین خان نے کوچ مکی آرتھر کو آڑے ہاتھوں لیا ، سابق کپتان نے کہا کہ کوچ مکی آرتھر کا یہ کہنا کہ کھلاڑی ان کی پلاننگ کے مطابق نہیں کھیلے، احمقانہ بیان ہے۔معین خان نے کہا کہ پی سی بی کی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں چیف سلیکٹر کو بلانے اور ان سے پوچھ گچھ کرنا ایک اچھی روایت ہے۔

Comments (0)
Add Comment