اسلام آباد (اے پی پی) معروف غیر سرکاری ادارے صبح نو کے زیراہتمام قومی خواتین ٹینس ٹورنامنٹ (آج) منگل سے اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ پی ایس بی کے بجائے پی ٹی ایف ٹینس کورٹس میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ٹینس کے فروغ کیلئے کام کرنے والے معروف غیر سرکاری ادارے صبح نو کے زیر انتظام ہونے والے این بی پی لیڈیز نیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ٹاپ سیڈ ٹینس کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔
٭٭٭٭٭