نسل پرستانہ جملہ اب بھی بورڈ حکام کے اعصاب پر سوار

لاہور (امت نیوز) جنوبی افریقہ میں بولے گئے نسل پرستانہ جملے کی باز گشت اب بھی کرکٹ بورڈ میں سنی جا رہی ہے اور کپتان سرفراز احمد کی یہ غیر ذمہ دارانہ حرکت پی سی بی حکام کے اعصاب پر اب تک سوار ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کپتان سرفراز احمد کے نسل پرستانہ فقرے کے بعد انہیں ٹیم سے باہر بٹھانے کے فیصلے کی وجہ بتا دی ہے۔ احسان مانی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے دورئہ جنوبی افریقہ کے دوران سرفراز نے جو بات کی، وہ میری رائے میں قابل قبول نہیں تھی، بعد ازاں کپتان نے اس کی معافی بھی مانگی، اس کے باوجود میں یہ بھی چاہتا تھا کہ کچھ میچز کیلئے سرفراز احمد کو ٹیم سے دور رکھا جائے کیونکہ میں یہ نہیں چاہتا تھا کہ میچزکے دوران تماشائیوں کی جانب سے کوئی رد عمل آئے جس کی وجہ سے سرفراز مزید دباؤ کا شکار ہوں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میرا آئی سی سی سے گلہ یہ ہے کبھی کبھی قانون اوردوسرے عوامل اور ہوتے ہیں، اس حوالے سے ہم نے آئی سی سی کو بڑا کلیئر خط لکھ دیا ہے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment