پاکستان کیخلاف سیریز میں اسمتھ، وارنر کی ٹیم واپسی متوقع

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ اور اوپنر ڈیوڈ وارنر کا پابندی ختم ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری دو میچز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کو دستیاب ہونیکا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 22 سے 31 مارچ تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔اس طرح گزشتہ سال بال ٹیمپرنگ سکینڈل کے باعث پابندی کا شکار سمتھ اور وارنر 29 مارچ کو پابندی ختم ہونے پر پاکستان کے خلاف چوتھے اور پانچویں ایک روزہ میچ کیلئے اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔دونوں کھلاڑی اس وقت کہنی کی انجریز کی سرجری کروانے کے بعد اب ری ہیبلی ٹیشن کے عمل سے گزر رہے ہیں ،ڈیوڈ وارنر کی انجری تو زیادہ تشویش ناک نہیں ہے اور اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف سیریز میں شرکت کریں گے تاہم سٹیوسمتھ کی انجری زیادہ بری ہے ۔

Comments (0)
Add Comment