پی ایس ایل فور میں بورڈ کو 2 ارب روپے کی آمدنی متوقع

اسلام آباد (ایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن میں بورڈ کو 2 ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے۔ایک انٹرویومیں سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں جب پی سی بی کا چیئرمین بنا تو اس وقت مجھے بتایا گیا تھا کہ پی ایس ایل کا ایک پروجیکٹ ہے جو تعطل کا شکار ہے اور بورڈ کے پاس مہارت نہ ہونے کی وجہ سے اسے منعقد کروانا ممکن نہیں ہے۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان بھی بورڈ کو مالی نقصان کے پیش نظر پی ایس ایل منعقد کروانے کا خطرہ مول لینے سے ہچکچا رہے تھے۔سابق چیئرمین نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری پر پاکستان کی سب سے بڑی ٹی ٹوئنٹی لیگ منعقد کروانے کا فیصلہ کیا اور بورڈ سے اس کے لیے فنڈز کے اجرا کی درخواست کی۔انہوںنے کہاکہ میں نے بورڈ کو یقین دلایا تھا کہ پی ایس ایل کی آمدن میدان سے نہیں بلکہ ٹی وی نشریات سے زیادہ آنے کے امکانات ہیں۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment