دبئی (امت نیوز) پاکستان سپر لیگ 4 کے میچ میں کراچی کنگز کے بابر اعظم اور لیام لیونگ اسٹون نے 157 رنز کی شراکت قائم کرکے نیا ریکارڈ بنادیا۔ پی ایس ایل 4 کے دوسرے میچ میں ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کے اوپنرز نے 157 رنز بنا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا، دونوں کے درمیان کسی بھی وکٹ کیلئے یہ پی ایس ایل تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنر شپ ہے۔ اس سے قبل پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے شین واٹسن اور شرجیل خان نے پہلی وکٹ پر 153 رنز بنا کر بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ پشاور زلمی کے ڈیوڈ ملان اور محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ 2 میں 139 رنز بناکر تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ کوئٹہ کے احمد شہزاد اور کیون پیٹرسن نے 133 رنز کی شراکت کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ رائیلی روسو اور سرفراز احمد 130، ڈیوڈ ملان اور کامران اکمل 122، ڈینلی اور بابر اعظم 118 اور 117 رنز کی شراکت قائم کرچکے ہیں، کرس گیل اور اظہر علی جبکہ اسمتھ اور شرجیل خان کے درمیان 108، 108 رنز کی پارٹنر شپس ہوچکی ہیں۔
٭٭٭٭٭