نیویارک اوپن ٹینس- ثام قیوری اور گلرمو گارشیا لوپیز مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

نیویارک (امت نیوز) امریکا کے نامور ٹینس سٹار ثام قیوری اور سپین کے گلرمو گارشیا لوپیز نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں امریکا کے جان ثام قیوری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مالدووا رادو البوٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں ہسپانوی گلرمو گارشیا لوپیز نے سخت مقابلے کے بعد جان ملمین کو ہرا کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ تک رسائی حاصل کی۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment