ڈی سلوا کا 21 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ڈربن (اسپورٹس ڈیسک)کوسل پریرا ٹیسٹ میچ میں ہدف کے تعاقب میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے والے سری لنکن بلے باز بن گئے، انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 153 رنز کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، پریرا نے سری لنکا کی جانب سے ہدف کے کامیاب تعاقب میں بڑی اننگز کھیلنے کا اروندا ڈی سلوا کا 21 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جنہوں نے 1998ء میں زمبابوے کے خلاف میچ میں 143 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی تھی۔ یہ کوسل پریرا کے کیریئر کی دوسری سنچری ہے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment