نئی دہلی (امت نیوز)بھارتی حکومت نے پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کر تے ہوئے ملک پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی لگا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پلوامہ واقعہ کے بعد پی ایس ایل میچوں پربھی بھارتی بوکھلاہٹ طاری ہو گئی۔بھارت نے اپنے عوام سے کھیلوں سے لطف اندوز ہونے کا حق بھی چھین لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومتی دبائو پر براڈ کاسٹر کو پی ایس ایل کا بلیک آئوٹ کرنا پڑا۔
٭٭٭٭٭