ٹرینٹ بولٹ اور محموداللہ پر جرمانے عائد

دبئی (امت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ اور بنگلہ دیشی آل رائونڈر محموداللہ پر جرمانے عائد کر دیئے، دونوں کھلاڑیوں کے کھاتے میں ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ اتوار کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران بولٹ اور محموداللہ دو الگ الگ واقعات میں آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹھہرے، محموداللہ نے آئوٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم کی طرف جاتے ہوئے غصے سے اپنا بلا جنگلے پر مارا تھا۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment