دبئی(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دے دیا جو اس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔شین واٹسن کے ناقابل شکست 81 رنز نے کوئٹہ کو مسلسل دوسری فتح دلائی۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔یونائیٹڈ کی جانب سے مایوس کن آغاز کیا گیا اور ابتدائی دو بلے باز صفر رنز پر پویلین لوٹ گئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے، اسلام آباد الیون کی جانب سے وائن پارنل نے 41، ا?صف علی 36 اور حسین طلعت 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سہیل تنویر نے 4 اور فواد احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
٭٭٭٭٭