اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ان کے وفد کی آمد کے موقع پر وزیر مہمان داری مقرر کیا گیا ہے۔ ترجمان وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے خسرو بختیار کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ان کے وفد کی خصوصی مہمانداری کی ہدایت کرتے ہوئے وزیرمہمانداری مقرر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خسرو بختیار سعودی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس میں رہیں گے اور سعودی ولی عہد اور ان کے وفد کی مہمان نوازی کریں گے۔