اسلام آباد (امت نیوز)وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کے خطاب کے بعد کھڑے ہوکر کہا کہ وہ کچھ خاص کہنا چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں 25 لاکھ پاکستانی کارکن ہیں ، میری خصوصی درخواست کی کہ ان کا اپنے لوگوں کی طرح خیال رکھیں کیونکہ یہ لوگ میرے دل کے بہت قریب ہیں ،جو اپنے بال بچوں کو چھوڑ کر ساری مصیبتیں سہتے ھیں تاکہ اپنے خاندان کے لیے کماسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودیہ میں تین ہزار پاکستانی قید ہیں ،میری آپ سے درخواست ہے کہ انہیں رہا کیا جائے ، اس کے علاوہ پاکستنانی عازمین حج کیلئے سہولت چاہتا ہوں ،لہذا درخواست ہے کہ پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستانی ائرپورٹس پر ہی کی جائے تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ،وزیر اعظم کے خطاب کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان اٹھے اور مسکراتے ہوئے مطالبے پورنے کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ مجھے سعودیہ میں پاکستان کا سفیر سمجھیں ،جس پر پرزور تالیاں بجائی گئیں۔