مسقط(امت نیوز) سکاٹ لینڈ نے اومان کو پہلے ایک روزہ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، میزبان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 17.1 اوورز میں صرف 24 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یہ لسٹ اے کرکٹ تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا چوتھا کم ترین سکور ہے، جواب میں سکاٹش ٹیم نے مطلوبہ ہدف چوتھے اوورز میں بغیر کسی نقصان پورا کیا۔ منگل کو کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں اومان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 18ویں اوور میں 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، سکاٹش باؤلرز نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ تہس نہس کر دی، 6 کھلاڑیوں کو رنز کا کھاتہ کھولنے کا موقع بھی نہ ملا، خاور علی 15 رنز بنا کر نمایاں رہے، راج سمتھ اور ایڈرین نیل نے 4، 4 اور ایونز نے 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں سکاٹ لینڈ نے مطلوبہ ہدف 3.2 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، کپتان کائل کوٹزر 16 اور کراس 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔