سیالکوٹ (امت نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ امیر عبداللہ خان نیازی کی ہدایات پر سیالکوٹ پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے مزید102ملزمان کوگرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔آپریشن کے دوران ملزمان سے2816پتنگیں اور126عدد ڈور(پھرکیاں )برآمد کی گئیں۔