اسلام آباد (امت نیوز)پشاور زلمی کی ٹیم کے کھلاڑی شعیب مقصود انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کے مطابق شعیب مقصود کی چھوٹی انگلی میں ہیرلائن فریکچر ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم تربیتی سیشن میں ان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور مزید فیصلہ کریں گے۔یاد رہے کہ 14 فروری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 17 مارچ تک جاری رہے گا اور اس کے 8 میچز پاکستان کے شہر کراچی اور لاہور میں بھی کھیلے جائے گا ۔