نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش آج پھر مد مدمقابل

ڈونیڈن (امت نیوز) نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) بدھ کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو پہلے ون ڈے اور دوسرے ون ڈے میں 8، 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد کیویز کھلاڑی آخری میچ جیت کر بنگال ٹائیگرز کو سیریز میں وائٹ واش کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Comments (0)
Add Comment