دبئی(امت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے ورلڈکپ کا100 روزہ کاونٹ ڈاون شروع کر دیا،شاندار ریکارڈز نے ایونٹ کو ابھی سے یادگار بنا دیا۔آئی سی سی نے ورلڈکپ کا 100 روزہ کاونٹ ڈاون کرتے ہوئے ایونٹ کو یادگار بنانے کے لیے شاندار ریکارڈز شیئر کر دیئے۔ کرکٹ کے سپر میگا ایونٹ میں ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر چھ سینکڑوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔پانچ پانچ سنچریاں بنانے بیٹسمین رکی پونٹنگ اور کمارسنگا کارا ہیں، ورلڈ کپ2015 میں سب سے زیادہ38 سنچریز بنیں۔ آئرلینڈ کے کیون اوبرائن نے 2011کے ورلڈ کپ میں 50 گیندوں پر یعنی تیزترین سنچری سکور کی۔ آئرلینڈ ہی سے تعلق رکھنے والے بلے باز پال سٹرلنگ20 سال اور196 دن کی عمر میں ورلڈ کپ سنچری بنا کر کم عمر ترین کھلاڑی بنے۔38سال اور135 دن کے سری لنکن تلکا رتنے دلشان عمر رسیدہ سنچری میکر بنے۔سب سے زیادہ پانچ بار کے ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے بلے بازوں کو سب سے زیادہ 26 سنچریز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔