ممبئی (اسپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ممبئی میں ہیڈکوارٹر سے پاکستانی کرکٹرز کی تصویریں اور یادگاریں ہٹا دی گئی ہیں۔پلوامہ حملے کا بے بنیاد الزام پاکستان پر عائد کرنے والی بھارتی حکومت کا پراپیگنڈہ اسپورٹس خاص طور پر کرکٹ میں بھی سرایت کرگیا، بھارتی پنجاب اور راجستھان سمیت کئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے دفاتر سے پاکستانی پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر پہلے ہی اتار دی گئی تھی اور اب بی سی سی آئی نے بھی اخلاقی حدود کی دیوار پھلانگتے ہوئے پاکستان دشمنی کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔
٭٭٭٭٭