فیصل آباد(خبر ایجنسی)پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے فنانس سیکرٹری اور قومی ٹیم کے ہیڈکوچ چوہدری اصغر علی گل نے کہاہے کہ ملک میں اتھلیٹکس کی ترقی کےلئے فیڈریشن تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔وہ گذشتہ روز فیصل آباد ڈویڑنل اور ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس ایسوسی ایشنز کی جنرل کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس کی ڈویڑنل اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ سردار حارث امین نے کی۔ اس موقع پر پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر و ڈویڑنل سیکرٹری محمد اقبال اختر، ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ شیخ محمد وسیم، سیکرٹری ملک عثمان معاویہ کے علاوہ مختلف کلبوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔انہوں نے پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل (ریٹائرڈ) محمد اکرم ساہی کی طرف سے ملک میں اتھلیٹکس کے کھیل کے فروغ کےلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ ملک میں کسی بھی سطح پر اتھلیٹکس کے کھیل کا ٹیلنٹ ضائع نہ ہو۔
٭٭٭٭٭