کراچی(خبر ایجنسی) لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے سارو گنگولی کی جانب سے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نہ کھیلنے کی بات کو بچگانہ اور بے وقوفانہ قرار دے دیا ہے۔پلوامہ حملے کے بعد جہاں بھارتی سیاستدان کسی ثبوت کے بغیر سارا ملبہ پاکستان پر ڈال رہے ہیں وہیں بھارتی کرکٹر بھی کسی سے پیچھے نہیں، پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرنے والوں میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی شامل ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے ہی نہ کرانے کا مطالبہ کر ڈالا ہے۔
٭٭٭٭٭