انگلینڈ کا بھارتی رویئے پر اظہار تشویش

لندن(امت نیوز) انگلینڈ نے اپنے پاکستانی نڑاد پلیئر ثاقب محمود کو بھارتی ویزا جاری نہ ہونے پر تشویش ظاہر کی ہے۔رواں ماہ کے شروع میں انگلینڈ لائنز کے ٹور کیلئے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ ثاقب کے ویزے کیلئے بھی درخواست دی گئی تھی مگر بھارت کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے گئے اور پھر ثاقب کا پاسپورٹ بھی غلط ایڈریس پر واپس بھیج دیا گیا جس کی وجہ سے ان کے بغیر ہی اسکواڈ کا اعلان کرنا پڑا۔ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو ٹام ہیریسن نے کہاکہ مجھے اس سارے معاملے پر کافی تشویش ہے جبکہ ڈائریکٹر ایشلے جائلزنے کہا کہ یہ نوجوان کرکٹر کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment