ناسائو(اسپورٹس ڈیسک)فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ 27 اپریل سے 7 مئی تک بھاماس میں کھیلا جائے گا۔ فیفا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں بھاماس، سوئٹزرلینڈ، ایکواڈور، سینیگال، گروپ بی میں نائجیریا، اٹلی، ایران اور میکسیکو، گروپ سی میں متحدہ عرب امارات، پیراگوائے، پرتگال اور پانامہ جبکہ گروپ ڈی میں برازیل، تاہیٹی، جاپان اور پولینڈ شامل ہیں، پرتگال کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی جبکہ برازیل کو سب سے زیادہ چار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔
٭٭٭٭٭