نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک)بھارت کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر کپل دیو نے کہا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا پاک بھارت تعلقات سے متعلق نہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل دیو نے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی حمایت کردی۔کپل دیو نے کہاکہ ورلڈ کپ ایک انٹر نیشنل ایونٹ ہے، یہ صرف دو ملکوں سے متعلق نہیں، جس کا بائیکاٹ نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستانی وزیراعظم یا کسی اور وجہ سے انٹرنیشنل ایونٹ کے بائیکاٹ کی بات نہیں کرنی چاہیے۔کپل دیو نے کہاکہ ایک کرکٹر کو سیاسی بیان بازی میں نہیں پڑنا چاہیے، پاکستان کا معاملہ حساس مسئلہ ہے۔انہوںنے کہاکہ معاملے میں کسی پر دباؤ ڈالنے سے بہتر ہے معاملہ حکومت پر چھوڑ دیں۔سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے کہا کہ بھارت اگر چاہے بھی تو پاکستان کو کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر نہیں کروا سکتا۔ایک انٹرویومیں ساروگنگولی نے کہاکہ بھارت چاہے بھی تو پاکستان کو کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر نہیں کر سکتا۔
٭٭٭٭٭