پشاور(امت نیوز)67 ویں نیشنل جونیئر مسٹر و مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ چمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کا اعلان ، چمپئن شپ27 فروری سے لاہور میں منعقد ہوگی ، صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام خیبرپختوا کھلاڑیوںکی سلیکشن گزشتہ روزچمپئن جیم پشاورمیں منعقد ہوئی جس میں صوبہ بھر سے سوسے زائد تن سازوں نے حصہ لیا ، سلیکشن کمیٹی میں سابق مسٹر ساؤتھ ایشیا و صدر خیبرپختونخواکے پی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن اعجاز خان ، سیکرٹری محمد اسماعیل ، سرپرست اعلیٰ حاجی رحیم خان ودیگر شامل تھے۔
٭٭٭٭٭