پشاور(اسپورٹس ڈیسک)ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر23 گیمز2018 مردان ریجن کے فاتح کھلاڑیوں میں تعلیمی سکالر شپ تقسیم کی گئی اس موقع پر کمشنر مردان عبدالغفور بیگ ، ممبر صوبائی اسمبلی ساجدہ حنیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں تعلیمی وظائف تقسیم کئے ان کے ہمراہ رشیدہ غزنوی مردان کاشف فرحان ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر طارق خان ، ڈی ایس او ملاکنڈ مشرف خان ، ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ ،اکاؤنٹس آفیسر شکیل احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹرہیڈ کواٹر حامد علی، سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔
٭٭٭٭٭