جے سوریا پر آئی سی سی نے پابندی لگادی

دبئی (امت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرپشن کے حوالے سے تحقیقات میں تعاون سے انکار پر سابق سری لنکن کپتان سنتھ جو سوریا پر دو سال کی پابندی عائد کردی۔گزشتہ سال اکتوبر میں ا?ئی سی سی نے جے سوریا پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا جہاں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے انسداد کرپشن یونٹ سے تعاون کر نے سے انکار کردیا۔ان پر اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ دستاویز یا معلومات کو ضائع یا اس تبدیلی کر کے تفتیش کی راہ میں رکاوٹ بننے کا بھی الزام ہے۔آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ان سے ان کا موبائل دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہوں نے تفتیش میں تعاون کے لیے وہ دینے سے انکار کردیا جس کے ایک بعد ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔اس موقع پر 1996 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن جے سوریا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہمیشہ شفاف طریقے سے کھیل سے جڑے رہے اور کبھی بھی میچ فکسنگ یا پچ فکسنگ سمیت کسی بھی قسم کی کرپشن کی سرگرمی کا حصہ نہیں رہے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment