ٹی20 رینکنگ- بھارت پاکستان سے پیچھے چلا گیا

دبئی (ایجنسیاں) ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوسرے درجے کی بھارتی ٹیم کا ٹاپ پر موجود پاکستان سے فاصلہ مزید بڑھ گیا۔ آسٹریلیا سے شکست کے بعد ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوسرے درجے کی بھارتی ٹیم کا ٹاپ پر موجود پاکستان سے فاصلہ مزید بڑھ گیا، 2 پوائنٹس کٹوتی کے بعد بلو شرٹس کے پوائنٹس اب 122 رہ گئے جبکہ گرین شرٹس کے 135 پوائنٹس ہیں۔اسی طرح بیٹسمینوں میں بابر اعظم بستور نمبر ون پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں، 2 درجہ بہتری سے گلین میکسویل تیسرے نمبر پر پہنچ چکے، آئرلینڈ کیخلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے افغانستان کے حضرت اللہ زازئی ایک ساتھ31درجے کی جست لگا کرساتویں پوزیشن پر آگئے،آسٹریلیا کے ڈ ارسی شارٹ 8 درجے بہتری سے آٹھویں نمبر پر پہنچ چکے،ان کی ترقی کے باعث فخرزمان اب تین درجے تنزلی کاشکار ہوکر نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔بالرز میں ایک ایک درجہ ترقی پاکر پاکستان کے سپنرز شاداب خان اور عماد وسیم بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment