دبئی (امت نیوز) شاہد آفریدی نے جمعہ کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اپنی 39 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی ٹیم ملتان سلطانز کے ہمراہ کیک کاٹا اور فرنچائز کے مالک علی ترین اور کپتان شعیب ملک کو کیک کھلایا۔ تاہم اپنی سالگرہ والے دن وہ بیٹنگ میں کوئی جادو نہ جگا سکے اور6 گیندوں پر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کرکٹ کی دنیا میں بوم بوم آفریدی کے نام سے شہرت پانے والے کرکٹر شاہد آفریدی نے زندگی کی 39بہاریں دیکھ لیں۔ شاہد خان آفریدی یکم مارچ 1980 کو خیبرایجنسی میں پیدا ہوئے، جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھرمیں بوم بوم کے نام سے مشہور آفریدی نے کرکٹ کی دنیا میں قدم 1996 میں رکھا اور چھاگئے۔ آفریدی نے 27یسٹ میں 5 سنچریز اور8 نصف سنچریوں کی مدد سے 1716رنز بنائے جب کہ ان کا بہترین سکور156رنزرہا۔آفریدی سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر تیزترین سنچری کا ریکارڈ بنا کر دنیا بھرمیں مشہور ہوگئے۔ ان کا ریکارڈ پہلے نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن اور پھر جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز نے توڑ کر اپنے نام کرلیا۔
٭٭٭٭٭