دبئی (امت نیوز) نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز کین ولیمسن کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں ویرات کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھیننے کا موقع میسر آ گیا۔ وہ کوہلی سے صرف 7 پوائنٹس کی دوری پر ہیں اور بنگلہ دیش کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز میں نمایاں کارکردگی انہیں ٹاپ پوزیشن پر پہنچا سکتی ہے۔ تمیم اقبال کی 11، محموداللہ کی 12 اور سومیا سرکار کی 25 درجے ترقی ہوئی ہے، جیت راول کی 5 اور گرینڈ ہوم کی 6 درجے بہتری ہوئی ہے۔
٭٭٭٭٭