امارات- اسکاٹ لینڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر 2019ء کے میزبان

دبئی (امت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں برس شیڈول مینز ورلڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات اور ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی سکاٹ لینڈ کو سونپ دی۔ اس بات کا اعلان آئی سی سی بورڈ اجلاس میں کیا گیا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق یو اے ای رواں سال شیڈول مینز ورلڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ یو اے ای نے چوتھی مرتبہ ایونٹ کی میزبانی کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ یو اے ای اس سے قبل 2010ئ، 2012ء اور 2013ء میں بھی ایونٹ کی میزبانی کر چکا ہے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment