فرنگی خواتین نے بھارتی مہیلاؤں کو پچھاڑ دی

گوہاٹی (امت نیوز) فرنگی خواتین نے بھارتی مہیلاؤں کو پچھاڑ دیا۔ ٹامی بیمائونٹ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بھارتی ٹیم کو 41 رنز سے ہرا دیا۔ انگلینڈ ویمن نے تین میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ ٹامی بیمائونٹ کو میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بناکر بھارت کی ویمن ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 161 رنز کا ہدف دیا۔ ٹامی بیمائونٹ 62، کپتان نائٹ 40 اور ویاٹ 35 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہیں۔ بھارت کی طرف سے رادھا یادیو نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بھارتی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بناسکی۔ بھارتی کی چار کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment