کولکتہ(اسپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سارو گنگولی نے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں آویزاں عمران خان کی تصویر ہٹانے سے انکار کردیا ہے۔یاد رہے کہ کلکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں بحیثیت کرکٹر عمران خان، وسیم اکرم اور رمیز راجہ کی تصویریں لگائی گئی ہیں،پاک بھارت کشیدگی کے بھارت میں حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی) کے شدت پسند رہنماں نے صرف عمران خان کی تصویر اتارنے کا مطالبہ کیا تھا۔
٭٭٭٭٭