راولپنڈی(امت نیوز)ایشین جونیئر سکواش چیمپئن محمد فرحان ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ ملائیشیا میں شیڈول ورلڈ جونیئر سکواش چیمئن شپ کیلئے سخت محنت کررہے ہیں، ایشیا کے بعد ورلڈ جونیئر ٹائٹل جیتنے کی سرتوڑ کوشش کریں گے، عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا ہدف ہے، جہانگیر خان جیسا نام پیدا کرنا چاہتا ہوں۔ ’’میڈیا‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو ہرانا بہترین لمحہ تھا، ملک کا نام روشن کرکے بہت خوشی ہوئی۔ ابھرتے ہوئے نوجوان پلیئر نے کہا کہ وہ ملائیشیا میں ہونے والی ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں، ایشیا کے بعد ورلڈ جونیئر ٹائٹل بھی اپنے نام کریں گے۔ فرحان ہاشمی نے کہا کہ وہ ہاشم خان، روشن خان، جہانگیر خان اور جان شیر خان جیسا نام پیدا کرنا چاہتے ہیں، اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا ان کا ہدف ہے۔
٭٭٭٭٭