والدہ کا انتقال- عامر کی میچز میں شرکت مشکوک

کراچی(امت نیوز) محمد عامر کی کراچی میں کراچی کنگز کی نمائندگی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی والدہ شدید علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔گزشتہ روز محمد عامر نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ والدہ کی آئی سی یو میں ہیں، دعاؤں کی ضرورت ہے۔بعدازاں ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ والدہ انتقال کر گئی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت کھلاڑیوں اور دیگر شخصیات نے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے لیے صبر کی دعا کی۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment