لندن(امت نیوز) یارکشائر نے انگلش بلے باز گیری بیلنس کے معاہدے میں دو برس کی توسیع کر دی، نئے معاہدے کے تحت وہ 2021ء سیزن کے آخر تک کلب کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اب تک 10268 فرسٹ کلاس رنز بنا رکھے ہیں۔ گیری بیلنس نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 11 برس سے یارکشائر کا حصہ ہونے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں، کائونٹی کلب کے ساتھ نیا معاہدہ میرے لئے اعزاز ہے۔
٭٭٭٭٭