لاہور (صباح نیوز)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرح صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے داخلی دروازے کے اوپر کلمہ طیبہ تحریر کرنے کے لیے قراداد پنجاب اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کر لی۔ مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی محمد صفدر کی طرف سے ایوان میں پیش کی گئی اس قراردادمیں کہاگیاہے کہ قومی اسمبلی کی طرح صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے داخلی دروازے پربھی کلمہ طیبہ تحریر کیا جائے۔
٭٭٭٭٭