سرکاری سکیم کیلئے حج درخواستیں 9 مارچ تک وصول کی جائیں گی- ترجمان مذہبی امور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر حج درخواستوں کی وصولی میں 3 دن کی توسیع کر دی گئی ۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق اسلام آباد 5 مارچ تک 174،821حج درخواستیں وصول ہوئیں ۔بعض علاقوں میں برف باری اورسیلابی صورتحال کے باعث مشکلات کا سامنا تھا۔سرکاری سکیم کیلئے حج درخواستیں 9 مارچ تک وصول کی جائیں گی ۔سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی 11 مارچ کو ہو گی۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment