پی ایس ایل کیلئے انتظامات مکمل کر لیے ہیں -پولیس چیف

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں مقابلوں کے دوران پولیس 13ہزار افسران اور اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے ،اس مرتبہ کراچی میں 8میچز منعقد ہوں گے،یہ فورسز پر اعتماد کا مظہر ہے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے منگل کو نیشنل اسٹیڈیم میں اعلیٰ حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کہ پی ایس ایل میچز سے متعلق انتظامات اور اہم ہدایات جاری کردی ہیں، میچز کے دوران چیکنگ ہوگی مگر عوام کو تنگ نہیں کیاجائیگا، انھوں نے دعوی کیا کہ اس بار اسٹیڈیم میں کھانے پینے کا اچھا انتظام ہوگا-
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment