مولانا سمیع الحق کیس میں گر فتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی تو سیع

راولپنڈی (نمائندہ امت)مولانا سمیع الحق قتل کیس میں گر فتار ملزم احمد شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی تو سیع کر دی گئی ۔مولانا سمیع الحق کے ذاتی ملازم احمد شاہ کو تفتیش کے بعد ملزم نامزد کیا گیا تھا۔ سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزادچیمہ نے ملزم احمد شاہ کا 8 روز کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کر دی۔ قبل ازیں عدالت نے ملزم کا پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ دیا تھا۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment