لاڑکانہ میں گرفتار دہشت گردوں کا 5 روزہ ریمانڈ

لاڑکانہ (نمائندہ امت) گزشتہ روز لاڑکانہ کے قریب سیدھو دیرو کے علاقے سے گرفتار 4 ملزمان ہزارخان، عرفان، ساجد اور احمد لقمان کو پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا عدالت نے ملزمان کو پانچ روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ایک ملزم احمد لقمان کا میڈیکل کروانے کے بھی احکامات جاری کیے ملزمان پر 13 فروری کو نوڈیرو میں باجوڑ کے رہائشی تین بے گناہ محنت کشوں سمیت مختلف اضلاع میں آٹھ افراد کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے صرف دہشت پھیلانے اور لسانی فسادات کرانے کیلئے دہشت گردی کی کارروائیاں کیں اور ملزمان کے افغانستان میں رابطوں پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment