سپریم کورٹ کا نئہ گاج ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ نے ‘‘نئہ گاج ڈیم’’ کو فوری تعمیر کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ، جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو شاید 2010 کا سیلاب بھول چکا ہے۔عدالت سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی ہے۔سپریم کورٹ میں نئہ گاج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس دوران جسٹس گلزار احمد نے وفاق اور سندھ حکومت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بارشوں کا پانی سمندر میں گر کر ضائع ہو جائے گا ، سندھ حکومت کو شاید 2010 کا سیلاب بھول چکا ہے۔سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے پر وزارت قانون سے رائے مانگنے پر کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کر دیا ہے جبکہ پلاننگ ڈویژن اور سیکریٹری آبپاشی سندھ سے عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاق اور سندھ واپڈا کو فنڈز کی فراہمی یقینی بنائے ، عوامی مفاد کے کام ایک دوسرے کے کندھے پر ڈال دیئے جاتے ہیں۔ جسٹس گلزار احمد نے ریماکس دیئے کہ وفاق اور سندھ کے درمیان رابطہ نہیں ؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ سندھ حکومت نے تاحال فنڈز دینے پر جواب نہیں دیا ، وفاقی حکومت اپنے حصے کے فنڈز دینے پر آمادہ ہے۔جسٹس گلزار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی کام کرنے کی نیت نہیں ہے ، سندھ حکومت چاہتی ہی نہیں کہ صوبے میں کام ہو ، سندھ حکومت کو آخر مسئلہ کیا ہے ؟ تیس سال سے نئہ گاج ڈیم کا معاملہ چل رہاہے ، ہر سال رقم مختص کر کے ضائع کر دی جاتی ہے۔بعدازاں عدالت نے سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کرد ی۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment