ایشیاءپیسفک وفدانسداد دہشت گردی اقدامات کا جائزہ لینے پاکستان آئے گا

اسلام آباد(امت نیوز) انسداد دہشت گردی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ایشیا پیسفک گروپ کا وفد پاکستان آئے گا۔ذرائع کے مطابق وفد 25 سے 28 مارچ کو پاکستان کا دورہ کرے گا اور پاکستان کی طرف سے دہشت گرد و انتہا پسند تنظیموں کےخلاف اقدامات کا جائزہ لےگا۔ذرائع نے بتایا کہ ایشیا پیسفک کا وفد وزارت داخلہ، خارجہ، ایف آئی اے اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کرےگا جب کہ وزارت خارجہ اور داخلہ حکومتی اقدامات کی رپورٹ پیش کریں گے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment