اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں چار مرحلوں کے اختتام کے بعد شین واٹسن بیٹنگ اور حسن علی بائولنگ کے شعبے میں سرفہرست ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ایل ایس فور کا میلہ اب متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل ہو چکا ہے۔ چار مرحلون کے اختتام کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں نے چھ، چھ فتوحات کے ساتھ پلے آف میں جگہ بنا رکھی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان پلے آف میں جگہ بنانے کی دوڑ جاری ہے۔
٭٭٭٭٭