گوہاٹی (امت نیوز)ڈینیلی ویٹ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے بھارتی کی ویمن کرکٹ ٹیم کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم نے 112 رنز کا مطلوبہ ہدف 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ڈینیلی ویٹ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 64 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اس عمدہ کارکردگی پر انکو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
٭٭٭٭٭