لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی نژاد برطانوی تاریخ کے پہلے ڈائبیٹک پروفیشنل باکسر محمد علی اپنے پروفیشنل کیریئر کی چوتھی فائٹ 9 مارچ کو لڑیں گے۔ شوگر کے مرض سے نبرد آزما محمد علی کا مقابلہ ایم جے ہال سے ہوگا۔ برطانوی شہر بولٹن کے مکرون اسٹیڈیم میں ہونے والی یہ فائٹ پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگی۔ واضح رہے اس سے پہلے محمد علی نے تین پروفیشنل فائٹس لڑی ہیں اور وہ سب میں کامیاب رہے۔ ان کے مینجر اسد شمیم کا کہنا تھا کہ محمد علی نے مقابلے کیلئے سخت بہت محنت کی ہے۔
٭٭٭٭٭